کبھی نہیں دیکھا کہ ایوان میں حکومت ماحول کو خراب کر رہی ہو،سید نوید قمر

جمعرات 20 جون 2019 23:28

اسلام آباد ط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ کبھی نہیں دیکھا کہ ایوان میں حکومت ماحول کو خراب کر رہی ہو، بجٹ پر طریقے سے بحث کی جائے اور ایوان کا ماحول خراب نہ کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ ہماری حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے اور ہم بجٹ پر بحث کر رہے ہیں۔

ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ ایوان میں حکومت ماحول کو خراب کر رہی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت بھی کی اور حزب اختلاف میں بھی رہے لیکن ایوان کی آج جو صورتحال ہے ایسی کبھی بھی نہیں رہی۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں ہو یا حزب اختلاف میں، دونوں انداز میں انہوں نے ایوان کا ماحول بہت خراب کیا۔سید نوید قمر نے کہا کہ ہماری حکومتی نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ بجٹ پر طریقے سے بحث کی جائے اور ایوان کا ماحول خراب نہ کیا جائے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ غریب عوام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز کو سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہیں وہ ریٹائر ہو جائیں تو بے شک اپنے بیان دیتے رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں