سی ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے گریجویٹ انجینئرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرہ

بدھ 26 جون 2019 22:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) کے شعبہ انجینئرنگ کے گریجویٹ انجینئرز نے بدھ کے روز چیئرمین آفس میں احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی گریجویٹ انجینئیرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مظاہرے میں مظاہرین نے بازوں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ ان کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ٹیکنیکل الائونس دینے کے ساتھ گرید 17 سے 18 اور گریڈ 18 سے 19 میں عرصہ دراز سے رکی ہوئی ترقیوں کے لئے فوری طور پر ڈی پی سی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ گریجویٹ انجینئرز کو ان کا حق مل سکے۔ حکام بالا کی جانب سے ترقیو ں کے لئے اجلاس بلانے اور ان کے جائز مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہر ین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں