انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمہ میں فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کر لی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمہ میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا ۔فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔فیصل رضاعابدی نے ٹرائل کا سامناکیا، عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں