احساس پروگرام کا مقصد فلاحی ریاست کی تشکیل ہے

پروگرام حکومت کے ایسے اصلاحاتی ایجنڈے کی تشکیل ہے جس کا مقصد غربت کے خاتمے، اقتصادی نمو اور پائیدار ترقی کے ذریعے انسانیت کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی اے پی پی سے گفتگو

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:23

احساس پروگرام کا مقصد فلاحی ریاست کی تشکیل ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کا مقصد فلاحی ریاست کی تشکیل ہے۔ہفتے کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام حکومت کے ایسے اصلاحاتی ایجنڈے کی تشکیل ہے جس کا مقصد غربت کے خاتمے، اقتصادی نمو اور پائیدار ترقی کے ذریعے انسانیت کے لئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا بھی ہے تا کہ صحت اور بعد از ثانوی تعلیم تک عام آدمی کی رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ احساس گورننس و انٹگریٹی پالیسی کا مقصد پروگرام پر عملدرآمد میں موثریت، شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بناتے ہوئے بد عنوانی کے عناصر کا راستہ روکنا ہے، ان اقدامات کا مقصد ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود اور خدمات کی فراہمی کے اداروں کی کارکردگی کو موثر بنانا ہے تاکہ وہ بہتر طور پر خدمت کرتے ہوئے سرکاری وسائل کو قوانین کے مطابق بروئے کار لائیں اور بد عنوان عوامل اوراقرباء پروری کا عنصر شامل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرادارے کو نگرانی اور جائزے کا طریقہ کار وضع کرنا پڑے گا اور متعلقہ طریقہ کار اور خود مختار ذرائع سے تصدیق، عملدرآمد، تحقیق اور پالیسی سے متعلق معلومات کے عمل کو ادارہ جاتی اصلاحات اور تیسرے فریق کے تخمینہ کے اثرات کے جائزہ کو تجرباتی عمل سے گزارا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن نے پالیسی پر عملدرآمد کے لئے گورننس فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے اور گورننس کے لئے تمام جدید تکنیکوں کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ اس کے ثمرات ماشرے کے پسے ہوئے طبقات تک موثر انداز میں پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں