سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی انسدادِ تجاوزات مہم، مختلف علا قوں میں آپریشن کے دوران متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خا تمہ کر دیا گیا

منگل 23 جولائی 2019 20:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف علا قوں آپریشن کیا ہے، ان آپریشنز کے دوران سر کاری اراضی پر کی گئی تعمیرات، پلاٹ لائن سے تجاوز کرکے قائم کی گئی تعمیرات اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ منگل کو کئے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خا تمہ کیا۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ہمک کے علاقہ میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری اراضی پر نصب کی گئی باڑیں اور جنگلے، داخلی گیٹ، غیر قانونی چار دیواریاں، شیڈز اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ اسی طرح دارارقم سکول لہتراڑ روڈ اور کموڈور سکول پارک روڈ کی طرف سے فٹ پا تھوں پر لگائی گئی باڑوں کو ختم کر دیاگیا۔ اسی طرح شہزاد ٹاؤن میں کی گئی کارروائی کے دوران 2 کمرے اور ایک بھینسوں کے با ڑے کا خا تمہ کر دیا گیا۔ مزید برآں منڈی موڑ پر کئے گئے جوائنٹ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد تجاوزات کا خاتمہ کرکے تجاوزات کنندگان کا چار ٹرک سامان ضبط کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں