بھارت کے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت، عامر خان کا دورہ پاکستان کا اعلان

ہفتہ 24 اگست 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) بھارت کے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت، نسل کشی کا خدشہ ،عالمی چمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف آواز بنوں گا۔عامر خان نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔ عالمی باکسنگ چمپئن عامر خان نے پاک فوج، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں