بہارہ کہو سیکم کے پلاٹوں کی پانچ کیٹیگریز میں تقسیم ،کیٹیگری5 میں بی پی ایس 1 سے 10کے ملازمین کیلئے پلاٹ مختص

پیر 23 ستمبر 2019 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بہارہ کہو سیکم کے پلاٹوں کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کیلئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری5 میں بی پی ایس 1 سے 10کے ملازمین کیلئے پلاٹ مختص رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں مجموعی طور کل پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے جس میں سے 2073 پلاٹوں کے راضی مندی خطوط رجسٹرڈ ممبران کو جاری کیے جاچکے ہیں۔

ذرایع نے بتایاکہ بی پی ایس 18سے 19کے افسران کیلئے کیٹیگری ٹو میں پلاٹ رکھے گئے ہیں، اسی طرح بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم تھری میں بی پی ایس 16اور 17 ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ ادھر کیٹیگری فور میں بی پی ایس 11اور 15کے ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ موجودہ دور حکومت میں بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم کے مختلف ایشوز کو حل کرکے کام کو آگے بڑھایا گیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں