چترال ٹریفک حادثہ میں بچے سمیت 9 افراد جاں بحق

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چترال ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں بچے سمیت9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان کے مطابق چترال سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ راغلشٹ کے علاقے میں کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں7 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے، 10 زخمیوں میں سے دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چترال کے دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں