کار کے رینٹل پاور پروجکیٹ ریفرنس ، راجہ پرویز اشرف اور شاہد رفیع کے پیش نہ ہو نے پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کار کے رینٹل پاور پروجکیٹ ریفرنس کے مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیع بدھ کو پیش نہیں ہو سکے جس کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

کارکے رینٹل پاور پروجیکٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیریفرنس کے مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیع آج پیش نہیں ہو سکے ملزمان کی عدم حاضری کے باعث آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست عدالت میں دائرکی گئی۔

عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ملزمان پر ریشماں پاور پلانٹ میں 38 کروڑ ، گلف پاور پلانٹ میں 49 کروڑ , ینگ جنریشن میں 43 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کا الزام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں