مصطفی نوازکھوکھر کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے موقع پر کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر وکیل صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 4نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں