تین روزہ اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس کا آغاز

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس کا آغاز میں ہو گیا ہے اور چار پاکستانی خواتین کی اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کررہے ہیں جن میں قومی کرکٹر فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو، ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی کورس میں شامل ہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز علی ضیاء ، شاہد اسلم اور راحت عباس کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دے رہے ہیں کورس میں 11 ممالک کی 16 خواتین شرکت کررہی ہیں ان ممالک میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ ،ایران، کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین بھی کورس میں شامل ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں