سپریم کورٹ، ہسپتالوں کے سروس اسٹرکچر سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت,اٹارنی جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو نوٹس جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں کے سروس اسٹرکچر سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت,اٹارنی جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے اورکہا ہے کہ عدالت ہسپتالوں کے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتی, حالانکہ خیبرپختوخواہ اور پنجاب میں ہسپتالوں کا برا حال ہے پیرکوجسٹس گلزاراحمد اورجسٹس منیب اخترپرمشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پردرخوست گزاروں کے وکیل افتخار گیلانی نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ عدالت نے 13 فروری 2019ء کو ہسپتالوں کا سروس اسٹرکچر بنانے کیلئے وزارت صحت کو تین ماہ کی مہلت دی تھی, جس پرآج تک کارروائی نہیں ہوسکی ، جس کی وجہ ڈاکٹروں کومختلف مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے حد یہ ہے کہ 13 گولڈ میڈلز لینے والی ڈاکٹر شمائلہ کو تاحال گریڈ 17 میں رکھا ہوا ہی, حالانکہ وہ سنیارٹی پربھی پورا اترتی ہے ، جس پربنچ کے سربراہ نے کہا کہ عدالت جانتی ہے کہ خیبرپختوخواہ اور پنجاب کے ہسپتالوں کا برا حال ہے دونوں صوبوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری اورمریض خوارہورہے ہیں ، حالانکہ ہم ہسپتالوں کے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتی,لیکن آج پی ایم ڈی سی کو بھی تحلیل کر کے نیا کمیشن بنادیا گیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہی,بعدازاں عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں