پاکستان میں پولیو خاتمے کی کوششیں تیزکی جائیں،حکومت پولیو خاتمے کے لیے پر عزم ہے ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے کی زیرصدارت علیٰ سطحی اجلاس ،ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت پولیو پر ایمرجنسی آپریشن سیل میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں کینیڈین ہائی کمشنر یونیسف کے کنٹری ہیڈ ڈپٹی ڈائریکٹر بل ملنڈا گیٹس فاونڈیشن روٹری کے نمائندے اور دیگر تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے پر وگرام کے قومی اور صوبائی کوآرڈینیٹر ز نے ڈاکٹر ظفرمرزا کو وائرس کمزور ہونے کے آنے والے سینزن کے دوان پولیو قطرے پلائے جانے کے مجو زہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں 4نومبر سے شر و ع ہونے والی پولیوکے خاتمہ کی مہم کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیااور ملک میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موثر آگاہی جاری رکھیںتاکہ آنے والے مہینوں میں پولیو وائرس کی منتقلی پر قابو پایا جاسکے۔ ظفرمرزا نے پولیو کے خاتمے اور احساس پرو گرام میں شراکت داری کی ضرورت پر زورد یا تاکہ صحت عامہ اور سماجی تحفظ میں معا ونت میں پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے تحفظات دور کرنے اورصحت عامہ کی خدمات کو یقینی بنایا جائے اورپاکستان بھر میں پولیو کی مثبت سر گرمیوں کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں ایسی پولیو ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جس میں تمام شراکت دار، صوبائی نمائندے اور تمام متعلقہ ترقیاتی ادار وں کے نمائندے شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں