نشاط چونیاں لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 34 فیصد اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط چونیاں لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019 میں نشاط چونیاں لمیٹڈ کو 3.167 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2018 کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2018 کو نشاط چونیاں لمیٹڈ کو2.36 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 11 فیصداور انتظامی اخراجات میں25 فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال میں مالیاتی اخراجات میں اضافہ کی شرح 57 فیصد رہی۔مالی سال کے دوران نشاط چونیاں لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی13.19 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں