جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش

جمعرات 14 نومبر 2019 18:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے نائب صدر محمود احمد ساغرنے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور مواصلات کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغرنے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کودرپیش پر جاری مجرمانہ خاموشی پر عالمی برادری کی خاموشی کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر جدید دنیا کا واحدبدقسمت علاقہ ہے جہاں مرد ، خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں افراد سے غلاموں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 100 روز سے جاری محاصرہ اور پابندیوںنے مقبوضہ علاقے کو غیر یقینی صورتحال کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ محمود احمد ساغر نے کہاکہ انسانی بحران کے علاوہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن نے مقامی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی محاصرے کو کشمیری عوام کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جنہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جبری قبضے اور متنازعہ علاقے کو تقسیم کرنے کو مسترد کردیا ہے۔مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر عالمی برادری کی بے حسی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا المیہ ہے کہ نام نہادمہذب دنیا نے وادی کشمیر کی خوفناک صورتحال پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں