ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میںکرپشن و اقربا پروری نے ادارے کاستیاناس کردیا

مظفر گڑھ برانچ سے تیسری پارٹی کے نوکری کرنے والے ریکوری آفیسر نے ادارے کے افسران و ملازمین کو تھوک لگا کر لاکھوںروپے کی کرپشن کرکے مقدمات عدالتوںمیں گھسیٹ لئے، ایف آ ئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے نے ریکوری آفیسر کی خفیہ مانیٹرنگ شروع کردی ،ذرائع

جمعہ 15 نومبر 2019 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میںکرپشن و اقربا پروری نے ادارے کی ستیاناس کردی ہے ، مظفر گڑھ برانچ سے تیسری پارٹی کے نوکری کرنے والے ریکوری آفیسر نے ادارے کے افسران و ملازمین کو تھوک لگا کر لاکھوںروپے کی کرپشن کرکے مقدمات عدالتوںمیں گھسیٹ لئے ہیں ۔

ایف آ ئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے نے ریکوری آفیسر کی خفیہ مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایچ بی ایف سی جو کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے اور ان کے اعلیٰ آفیسر کی تعیناتی بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ہوا کرتی ہے مگر یہاں لاہور ریجن کے ایک بااثر آفیسر سے مل کر مظفر گڑھ برانچ کے ریکوری آفیسر منظور ملک نے علاقہ سینکڑوں قرضہ کی حصول کیلئے بغیر تحقیق مقدمات کی منظوری اپنے آفیسر اقبال شاد سے ڈائریکٹ لیکر ادارے کو کنگال کردیا کروڑ ضلع لیہ میںلاکھوں روپے رشوت لیکر ملک منظور نے اپنے دوست محمد ریاض کو نوازنے کے لئے پچیس لاکھ روپے دیدیئے جو اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ محمد ریاض نے ایچ بی ایف سی سے قرضہ لینے سے قبل ہی وہی مکان اللہ دتہ کو فروخت کردیا تھا اور محمد ریاض اسی مکان میں بطور کرایہ دار رہائش پذر تھے ایچ بی ایف سی کے ذرائع نے بتایا کہ مظفر گڑھ برانچ میں درجنوں ایسے کیس ہیں جن کے ادارہ سے لون دیئے جاچکے ہیں جو کہ بوگس کاغذات کی مد میںدیئے گئے تھے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ریکوری آفیسر ملک منظور کی کوشش ہے کہ مذکورہ کیس کو ریکوری سوٹ میں ڈال کر ادارے کو مقدمات میںالجھا کر کھوہ کھاتے ڈالا جاسکے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ریا ض نامی شہری کی رجسٹری ڈیڈ پر دستخط بھی ریکوری آفیسر نے کیے جو کہ اس صورت وہ مجاز نہ تھا کیونکہ وہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے کو کسی صورت بھی سرکاری کاغذات پر دستخط کرنے کی اتھارٹی نہ تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے ایچ بی ایف سی کی مبینہ کرپشن پر مانیٹرنگ کررہے تھے اور بہت جلد میگا کرپشن کا کیس بنائے جانے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں