اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ،افغان ڈکیت گروہ کا مطلوب ملزم گرفتار

ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ،35 لاکھ ،وارداتوں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ،افغان ڈکیت گروہ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار، ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 35 لاکھ اور وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیاگیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیو ں کے ہمرا ہ اسلام آباد کے پوش علاقوں میں گن پو ائنٹ پر متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے تمام پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کیں ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خا ن کی زیر نگر انی سب انسپکٹر شمس الاکبر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کا رلا تے ہو تے سابقہ ریکا رڈیا فتہ ڈکیت گر وہ کے اہم رکن دوست محمد ولد فضل محمد سکنہ دلہ زاکروڈ نر داباسین پشاور کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے چھینی گی نقدی 35 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈجسما نی حا صل کر لیاگیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیو ں کے ہمرا ہ اسلام آباد کے پوش علاقوں گن پو ائنٹ پر متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کاتحر ک جا ری ہے ،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کیلئے تما م تر ضر وری اقدامات برئوے کا ر لا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں