اپوزیشن جماعتوں کا گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کے خلاف احتجاجاً واک آئوٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) اپوزیشن جماعتوں نے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کے خلاف احتجاجاً واک آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپیکر اس ایوان کو چلانے اور اس حوالے سے فیصلوں پر عملدرآمدکرنے کا رولز اختیار رکھتے ہیں، اس ایوان کا کوئی بھی رکن اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے کا حق رکھتا ہے، ہمارے کئی ارکان کو اپنے حلقہ کی نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سپیکر اس ایوان کے کسٹوڈین ہیں، اس کے احکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں