سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا سیکٹرE-12 میں متاثرین کو سات دن کا نوٹس

بدھ 11 دسمبر 2019 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹرE-12 میں ان متاثرین کو سات دن کا نوٹس دیا ہے جنہوں نے سرکاری اراضی پر دوبارہ مکانات تعمیر کیے ہیں موضع بھیکڑ فتح بخش کے ان متاثرین کو کہا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر دوبارہ تعمیر کیے جانے والے مکانات ازخود گرادیں بصورت دیگر آپریشن کرکے انہیں مسمار کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر آئی الیون میں پلاٹ پر کی جانے والی تجاوزات کو گرا دیا۔یہ پلاٹ بائیو گیس کے لیے مختص کیا گیا تھا تاہم سی ڈی اے نے آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کردیا اوراس پلاٹ کا قبضہ آئی سی ٹی کو دے دیا گیا۔ مزید برآں اسلام آباد کی چناب مارکیٹ کے بالمقابل فیصل کالونی میں آپریشن کر کے دو زیرتعمیر واش روم اور ایک کچن گرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں