ہم اسلام آباد سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،شیخ انصر عزیز

جمعرات 23 جنوری 2020 00:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،اسلام آباد کی آبادی بڑھ رہی ہے،اس کو مد نظر رکھتے ہوئے درخت لگانا بہت ضروری ہے،اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز انہوں نیG-14 کشمیر ہائی وے پرگرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت لگائے گئے پودوں کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میئر اسلام آباد نے کہا کہ ہم کلین گرین پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پودے لگا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،کیونکہ پودے لگانے سے ہی آب وہوا صاف ستھری رہے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی آبادی بڑھ رہی ہے،اس کو مدنظر رکھتے ہوئے پودے لگانے بہت ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن اسلام آباد کو صاف ستھرا بنانا ہے،جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم شہر کے مختلف علاقوںمیں پودے لگا رہے ہیں،ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہونے کی وجہ سے بہت سارے ایسے کام ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں لیکن نہیں کر پارہے۔انہوں نے کشمیر ہائی وے پر G-14کے گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر وہاں ایک پودا بھی لگایا،دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ ارشاد احمد بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں