سی آئی اے پولیس کی کا رروائیاں ، گا ڑ یا ں بک کرکے گن پو ائنٹ پر چھیننے اور مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے تین ارکا ن گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 16چھیننے گئے اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل ، چھینی گئی گاڑیوں کے پارٹس ، انجن و چیسسز نمبر کو ٹمپرڈ کرنے والے آلات، رجسٹریشن بک، موبائل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سی آئی اے پولیس کی کا رروائیاں ، گا ڑ یا ں بک کرکے گن پو ائنٹ پر چھیننے اور مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے تین ارکا ن گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 16چھیننے گئے اور چوری شدہ مو ٹر سائیکل ، چھینی گئی گاڑیوں کے پارٹس ، انجن و چیسسز نمبر کو ٹمپرڈ کرنے والے آلات، رجسٹریشن بک، موبائل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انو سٹی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی کی سربراہی میں اے ایس آئی عاصم علی زیدی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے گاڑیاں بک کر کے چھیننے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان نصیر ولد غنی احمد خان قوم پٹھان ساکن جھنگی سیداں تحصیل و ضلع اسلام آباد اورمعید گل عرف ملتان ولد جمعہ خان قوم شاڑی ساکن افغانستان حال محلہ لس بری امام اسلام آبادکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز اور چھینی گئی گاڑیوں کے پارٹس ، انجن اور چیسسزنمبر کو ٹمپرڈ کرنے والے آلات، رجسٹریشن بک اور موبائل فون برآمد کر لیئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر11مورخہ24.01.19بجرم392/411ت پ تھانہ شمس کالونی، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر60مورخہ03.04.18بجرم392/411/420/468/471ت پ تھانہ نون، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر 371مورخہ30.10.19بجرم395ت پ تھانہ کھنہ ، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر 12مورخہ16.01.2020بجرمAO.13.20.65تھانہ نون ، اسلام آباد اورمقدمہ نمبر481مورخہ25.12.19بجرمAO.13.20.65 ، 14فارن ایکٹ تھانہ کھنہ ، اسلام آباد درج ہیں ۔

جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی شکیل احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے پہلے سے گرفتار شدہ باکسر گینگ کے سہولت کار ملزم دانش مسعود بھٹی ولد مسعود احمد بھٹی قوم بھٹی راجپوت ساکن گاوں وریا مال ڈاکخانہ کریالہ تحصیل و ضلع چکوال کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 16 مسروقہ و چھینے موٹر سائیکل برآمد کر لئے، بر آمد شدہ موٹر سا ئیکلوں میں سے اب تک 06عدد موٹر سائیکلز کی شناخت ہو چکی ہے ۔

جب کہ بقایا موٹر سائیکلوں کی شناخت جاری ہے ۔ برآمدہ موٹر سائیکلوں میں سے متعدد موٹر سائیکلز تھانہ صادق آباد راولپنڈی سے چوری شدہ ہونا پائے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر22مورخہ14.01.2020بجرم381-A/411ت پ تھانہ آبپارہ، اسلام آباد،مقدمہ نمبر353مورخہ24.10.19بجرم381-A/411ت پ تھانہ آبپارہ، اسلام آباد ،مقدمہ نمبر37مورخہ18.01.2020بجرم411ت پ تھانہI-A ، اسلام آباد( ٹریس مقدمہ نمبر1201/19بجرم381-Aتھانہ صادق آباد ، راولپنڈی )،مقدمہ نمبر38مورخہ18.01.2020بجرم 411ت پ تھانہI-A ، اسلام آباد ( ٹریس مقدمہ نمبر1549/19بجرم381-Aتھانہ صادق آباد ، راولپنڈی ) اورمقدمہ نمبر1319مورخہ14.12.19بجرم381-A/411ت پ تھانہ صادق آباد اولپنڈی درج ہیں ۔

انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن اور ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکردگی کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں