وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے لئے زمین تنگ کر دی جائے گی،آئی جی اسلام آباد
جمعرات 20 فروری 2020 22:57
(جاری ہے)
سیمینار کے آغاز میں ایس پی صدر عمر خان نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے 2016 سے 2019 تک منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے دل کو چھو لینے والی اپنی تقریر میں اس مہم کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اساتذہ اور سکول انتظامیہ سے بچوں کو اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کرنے کے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جناب وزیر اعظم پاکستان اور حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق انہوں نے بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی منشیات اور لینڈ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مہم میں انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور سپلائی کرنے میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور صرف سال 2019 میں 500 کلوگرام چرس، 81 کلوگرام ہیروئن، 7.349کلوگرام آئس اور 1.096 کلوگرام کوکین برآمد کی، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کسی حد تک ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ آزادانہ ماحول فراہم نہ کریں ورنہ ان کو اس کے برعکس نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور بچوں کو بھاری جیب خرچ نہ دیں جو بچوں کو منشیات جیسی لعنت کی طرف دھکیل دے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے خاندان کے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں، منشیات استعمال کرنے والا شخص کو زمانے میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، منشیات استعمال کرنے والا شخص اپنے خاندان کے لیے ایک گالی ہے، منشیات کا استعمال تباہی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے والدین سے درخواست بھی کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دکھایا اور کہا کہ اگر کوئی بچہ اس طرح کے منشیات جیسے مقدمہ میں پھنس گیا تو اس کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔وائس چانسلر قاضی جاوید نے اس مہم کو کامیاب بنانے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ناسور کے خاتمے اور منشیات سپلائی کی روک تھام کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے بھی درخواست کی کہ اس مہم کو ملک گیر مہم بنایا جائے اور اس مہم میں کمیونٹی، اساتذہ، پرائیویٹ سیکٹرزاور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس مہم کو ملکی سطح تک پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔ آخر میں آئی جی اسلام آباد نے وائس چانسلر کو پولیس شیلڈ دی اور وائس چانسلر نے ایئر یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈ دی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
ڈیجیٹل آپریٹرجاز کی ہزاروں طلباء کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ..
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا برٹش کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سےچائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والا ملزم گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار