وفاقی پولیس نے چوری، منشیات فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث 15 ملزمان گرفتار ، 500 لیٹر الکوحل، پتنگیں، ڈور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

جمعرات 20 فروری 2020 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) وفاقی پولیس نے چوری، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور پتنگ بازی میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ نقدی، 500 لیٹر الکوحل، بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ وفاقی پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک نے بحریہ انکلیو اور گردونواح میں چوری میں کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کیلئے اے ایس پی رانا حسین طاہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی گالا انسپکٹر احمد کمال معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔

تشکیلی ٹیم نے بحریہ انکلیو اور گردونواح میں چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں اسد علی، اجمل،غلام حیدر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن، نقدی اور دیگر اشیاء بر آمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم ارشد سے شراب برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ مرزا محمد گلفراز معہ ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ضیاء مسجد کے قریبی علاقہ سے دو پتنگ فروشوں قاسم اور شاہد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھے۔

ترنول پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ دو منشیات فروش تنویر اور شفیق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 500 لیٹر الکوحل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی، ملزمان پشاور سے اسلام آباد بڑی مقدار میں الکوحل سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 7 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں