وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، پیشی پر تعجب ہے ، قلب حسن

پیر 24 فروری 2020 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قلب حسن نے کہاہے کہ وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، پیشی پر تعجب ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیر کی سماعت میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بطور وکیل پیش ہونے پر شدید تعجب ہے، وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ سپریم کورٹ بار نے کہاکہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد قواعد کے مطابق انکا لائسنس معطل ہے، فروغ نسیم کی جوڈیشری کو تقسیم کرنے پر تشویش ہے اب ان کی وکلاء برادری کو بھی تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں