اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی بحالی کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل اور صدارتی آرڈیننسز کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 12 مارچ کوایک ساتھ مقرر

پیر 24 فروری 2020 19:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی بحالی کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل اور صدارتی آرڈیننسز کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کی جانب دائر درخواست پر سماعت 12 مارچ کوایک ساتھ مقرر کر دی ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے پی ایم ڈی سی بحالی کیخلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے لئے 6 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، سنگل بنچ نے تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کو بحال کیا تھا، حکومتی 8 صدارتی آرڈیننسز کا کیس بھی اسی عدالت میں چل رہا ہے، استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن) کے محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست اور اس اپیل کو ایک ساتھ سن لیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ 12 مارچ کو انٹرا کورٹ اپیل اور صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔ پی ایم ڈی سی کی بحالی کیخلاف وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں