پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی ،آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی ہدایت

کمپنیاں اپریل اور اپریل کے بعد والے کنٹریکٹ منسوخ کریں، تمام مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں، ڈی جی ایل

جمعرات 26 مارچ 2020 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی کے باعث ڈی جی آئل نے آئیل مارکیٹنگ اور مقامی ریفائنریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مقامی ریفائینریوں سے پیٹرولیم مصنوعات خریدیں، ڈی جی آئی نے کہاکہ مقامی آئل ریفائنریاں بھی خام تیل درآمد کرنے کے کنٹریکٹ منسوخ کریں، کمپنیاں اپریل اور اپریل کے بعد والے کنٹریکٹ منسوخ کریں، تمام مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں