اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی

پیر نے انتظامی معاملات کے لیے نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف ممبرز کو ادارے کھولنے کی اجازت دیدی -نجی سکولز و کالجز کو ایڈوانس فیسیں لینے سے روک دیا ، نیشنل ایسوسی آف پرائیویٹ سکولز کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 1 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نے انتظامی معاملات کے لیے نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف ممبرز کو ادارے کھولنے کی اجازت دے دی، نجی سکولز و کالجز کو ایڈوانس فیسیں لینے سے روک دیا ہے، نیشنل ایسوسی آف پرائیویٹ سکولز کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم، پیرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال یوسفزئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ تین سے چار افراد سکولز میں آ سکتے ہیں اور ملازمین کی تنخواہیں، یوٹیلیٹی بلز ادائیگی سمیت انتظامی امور سرانجام دے سکتے ہیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے پیشگی فیس نہ لیں بلکہ ماہانہ فیس وصول کی جائے،پیرا نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو تمام اساتذہ کی تنخواہیں دینے کی بھی ہدایت، دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے آفس کھولنے اور ماہانہ بنیاد پر اپریل اور مئی کی فیس لینے کی اجازت بارے سرکاری فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیپس کے مرکزی صدر چوہدری عبیداللہ نے کہا اس اہم اور دانشمندانہ فیصلے سے نا صرف یہ کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو تنخواہیں دے سکیں گے بلکہ طلبا و طالبات کو سلیبس، نوٹس اور چھٹیوں کا کام بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

موجودہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر پوری احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے سکولوں کی انتظامیہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں