کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیمعاونت جاری رکھیں گے، چین سفیر

پاکستان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج چین میں زندگی معمول پر آرہی ہے،شاہ محمود قریشی وزیرخارجہ سے چینی سفیر کی ملاقات ، کورونا وباء سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 9 اپریل 2020 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) چین کے سفیر یا ئوجنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد مشکل وقت میں پاکستان کی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاونت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران کورونا وبائو سے پیدا ہوناے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کورونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے پر چین کی حکومت کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے عفریت پر غلبہ حاصل کرنے پر چینی عوام کو بھی مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خوش آئند بات ہے کہ آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین میں ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں، چین میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ حرکت میں آ چکا ہے، آج دنیا چینی ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے مشکور ہیں، دوست ملک کی طرف سے فراہم کردہ آلات وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی استعداد کارمیں اضافہ کریں گے۔ملاقات کے دوران چینی سفیر یا جنگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان فولادی بھائی ہیں، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں