اسحاق ڈار نے 5 سال میں 60 سال سے زیادہ قرض لیا،ڈاکٹر شہباز گل

اتوار 12 جولائی 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ ان موصوف نے 5 سال میں 60 سال سے زیادہ قرض لیا، موٹر ویز، ایئر پورٹس، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی کی عمارتیں تک گروی رکھوا دی جبکہ انکی اپنی جائیدادیں91 فیصد نہیں بلکہ91 گنا بڑھیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ہوکر دبئی اور لندن میں جائیدادیں بنا کر ملکی خزانے کا یہ حشر آپ نے ہی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں