م* بی جے پی کے ہندوستان میں پاکستان سے جاکر بسنے والوں کو قتل کئے جانے کا خدشہ

گاندھی کا سیکولر بھارت آخری سانسیں لے رہا ہے،بھارت صرف ان ہندوئوں کا ہے، جو وہاں پیدا ہوئی ، رپورٹس

اتوار 9 اگست 2020 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) پاکستان سے بھارت آباد ہونے والے ہندو خاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت کے بعد بی جے پی کے ہندوستان میں پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والوں کو قتل کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ دوسری طرف ہے قائد کا پاکستان ہے جہاں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو سکیورٹی فورسز نے ریسکیو کیا۔

انتہا پسند ہندو ریاست جہاں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا ایک سال سے محاصرہ جاری ہے،بابری مسجد شہید کئے جانے کے بعد مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گاندھی کا سیکولر بھارت آخری سانسیں لے رہا ہے،بھارت صرف ان ہندوئوں کا ہے، جو وہاں پیدا ہوئی ۔پاکستان سے کبوتر ہو یا غبارہ، یا ہو ہندو افراد، بھارت جاکر کوئی محفوظ نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والے ہندو خاندان کو انجام تک پہنچادیا گیا۔تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہوگیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گائوں میں سکونت اختیار کرلی تھی۔مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے۔، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ پورے خاندان میں سے صرف ایک فرد محفوظ رہا۔بھیل برادری کے یہ لوگ فارمنگ کیلئے حاصل کردہ فارم ہائوس میں رہائش پذیر تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں