پیراگوے کے قونصل جنرل کی قائمقام صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر این بی جمانی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 اگست 2020 21:28

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) پیراگوے کے قونصل جنرل کنور احمد طارق نے قائمقام صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر این بی جمانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جامعہ اور پیراگوئے کی جامعات کے مابین تعلیمی تعلقات کے فروغ جیسے امور بھی زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل نے اسلامی یونیورسٹی کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جو نہ صرف عصر حاضر کے علوم بلکہ اسلامی تعلیمات سے بھی طلباء و طالبات کو روشناس کراتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی پوری مسلم دنیا کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور اس کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پروفیسر جمانی نے قونصل جنرل کو اسلامی یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد ، مستقبل کے اہداف اور سرگرمیوں پرتفصلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ دنیا کی جامعات کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور تعلیمی معیار کی بہتری اس کا اولین مقصد ہے ۔قاضی زیاد

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں