کنوینئر اکرم درانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) رہبر کمیٹی نے اپوزیشن قیادت سے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ جلد تشکیل دینے اور لائحہ عمل طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ قیادت کرے گی۔رہبر کمیٹی کا اجلاس کنوینئر اکرم درانی کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی، اے این پی سمیت 11 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم بن چکا ہے، قیادت جلد بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے تاکہ کام شروع کیا جاسکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ جے یو آئی مشاورت سے کرے گی، اے این پی کے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ 2010ء سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ایک بیٹا اور دو جوان شہید ہوچکے ہیں مگر اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں