جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہا ، علی ترین

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:33

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہا ، علی ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہری شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے اپنے جواب میں علی ترین نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو میں ان کی حیثیت صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے اور انتظامی معاملات میں انکے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی ترین نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کمپنیوں کے مابین کاروباری فیصلوں سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرناغیر منطقی ہے، زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز کاروباری قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں