Vmwareپاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو خصوصی سیکیورٹی، تیز ٹریکنگ کی حامل کاروباری جدت اور لچک فراہم کر رہا ہے

پیر 19 اکتوبر 2020 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) انٹرپرائز سافٹ ویئر میں صف اول کے جدت کارVmwareنے آج اپنے خصوصی سیکیورٹی پورٹ فولیو میں نئی جدیدیت متعارف کروائی ہے جس سے اسے ڈیجیٹل حقیقت پر مبنی نئی دنیا میں اپنے کاروباروں کو بہتر انداز میں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی جو تقسیم شدہ ورک پلیس اور نجی اور سرکاری کلاؤڈ پر مشتمل ہے۔

یہ توسیع شدہ سیکیورٹی پورٹ فولیو سیکیورٹی آپریشنز اور تقسیم شدہ ورک فورس کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرے گا، چیف انفارمیشن سیکرٹری افسران کو اس قابل بنائے گا کہ وہ زیادہ بہتر انداز میں اور بھرپور ذہانت کے ساتھ کسی بھی ایپ، کسی بھی کلاؤڈ، کسی بھی ڈیوائس تک رسائی کو محفوظ بنا سکیں کیونکہ وہ ایک بہتر مستقبل کے لیے کاروبار کو تشکیل دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

VMware کاربن بلیک گلوبل تھریٹ رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے بعد عالمی سطح پر سائبر خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سروے کے دوران 91فیصد عالمی سیکیورٹی کے پیشہ ورانہ افراد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی جانب سے گھر سے کام شروع کیے جانے کے بعد سے مجموعی سائبر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سروے میں جواب دینے والے 32فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے خطرے میں انہیں واضح خلا نظر آ رہا ہے جبکہ ایک تہائی سے زائد (28فیصد) محسوس کرتے ہیں کہ ایک ریموٹ ورک فورس کو بااختیار بنانے کے لیے انتہائی سنگین اور اہم خلا موجود ہیں۔

اس بڑے پیمانے پر تقسیم نئے کاروباری ماحول میں کاروباروں کو اپنی سیکیورٹی کے بارے میں ازسرنو سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سائبر حملہ آوروں کے بڑھتے ہوئے دھوکوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں جنہوں نے آرگنائزیشنز سے لوٹ مار، در;ی اور انہیں درہم برہم کرنے سے کہیں زیادہ بہتر تکنیک اور ہتھکنڈے اپنا لیے ہیں۔Vmwareپاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر احسن رشید خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار ڈیجیٹل جدت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں تاکہ وہ معاشی غیریقینی کے اس ماحول میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتے ہوئے ردعمل دے سکیں اور بڑے پیمانے پر انٹرپرائز لچک اور سیکیورٹی پر توجہ دیتے ہوئے طویل مدتی کامیابی کی ضمانت دے سکیں۔

VMware اپنی خصوصی سیکیورٹی کی سوچ کے ساتھ پاکستان میں کاروباروں کو باختیار بنانے، بغیر کسی رکاوٹ تبدیلی اور زیادہ محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے جہاں وہ تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول میں پائیدار ترقی کے لیے جدیدیت کا سہارا لے رہے ہیں۔VMworld2020 میں VMware وسیع پیمانے پر سولیوشنز اورسروسز فراہم کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی انٹرپرائزیں کئی نسلوں کی پرآشوب مارکیٹ میں ترقی کریں اور پھل پھول سکیں۔VMware کلاؤڈ ایپ کا جدید، نیٹ ورکنگ، سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ورک پلیس پلیٹ فارم ایک لچکدار مستقل بنیاد فراہم کرتا ہے جس سے تقویت پاتے ہوئے ہر جگہ ایپلی کیشنز تیار، چلائی، مینج، کنیکٹ اور محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں