اسلامی نظریاتی کونسل کی توہین آمیز خاکوں کی مذمت

عالم اسلام عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے لائحہ عمل ترتیب د ے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے اسلام دشمن سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے امت کوباہم متحدہونا ہوگا، اجلاس میں متفقہ طورپر قرار دار منظور

پیر 26 اکتوبر 2020 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے لائحہ عمل ترتیب د ے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے اسلام دشمن سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے امت کوباہم متحدہونا ہوگااورمتفقہ طورپر قرار دار منظور کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں منعقدہ تین روزہ اجلاس کے پہلے روزایجنڈے کوزیر بحث لایا گیا اجلاس میںشراب خرید وفروخت ، میراث، سمیت مختلف موضوعات کوزیر بحث لایا گیاجبکہ اسلام آبادمیں مندر تعمیر کئے جانے، سزائے موت کا ترمیمی بل دوہزار انیس ، حج کی رقم پر سود کی شرعی حیثیت کا تعین ، اور جعلی عاملوں جادوٹونے کے بڑھتے ہوئے رجحان بارے بل، حج فنڈ آرڈیننس اور حجاج کرام کی رقوم پر سود لگانے کا مسئلہ زیر بحث آئے گا جبکہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت منشیات کا ٹیسٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے موجودہ اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ آخری اجلاس ہوگاچیئرمین کونسل سمیت 12 ارکان آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے جلاس (آج) منگل کو بھی جاری رہے گا اجلاس میں کونسل کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی اور اختتام پر چیئرمین کونسل پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں