اسلام آباد، تھانہ آبپارہ پولیس کی بڑی کارروائی،گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنیوالے خطرناک منظم ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرکے مقدما ت درج کرلیے گئے

منگل 1 دسمبر 2020 23:46

اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) تھانہ آبپارہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے خطرناک منظم ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتارکر کے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرکے مقدما ت درج کرلیے گئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے یوٹیلیٹی سٹور جی سیون ٹو میں گن پوائنٹ پر واردات سمیت سٹی زون میں متعدد واردا تیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی سٹی عمر خا ن نے ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ اقبال خا ن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سب انسپکٹر رشید گجر، اے ایس آئی گل خان معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے خطرناک منظم ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار،ملزمان میںشجاعت کیانی ،فیضان سرور سکنہ نیومری راولپنڈی ، ہارون یوسف سکنہ سیکٹر جی سکس ون اسلام آباد اور سکنہ سید پور اسلام آباد،عدیل عتیق سکنہ سیکٹر جی سکس ون اسلام آباد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرکے مقدما ت درج کرلیے گئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے یوٹیلیٹی سٹور جی سیون ٹو میں گن پوائنٹ پر واردات سمیت سٹی زون میں متعدد وارداتوں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کوسرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کاا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں