ڈریپ نے سائینوفارم کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی

پیر 18 جنوری 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ڈریپ نے این آئی ایچ کو چائنہ کی سائنوفارم کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی ہے ۔سائینوفارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا ،اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی،سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے،سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے،سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79فیصد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں