سوات کے شہری کی گاڑی کی جلد سے جلد تلاش اور بر آمدگی کے احکامات جاری کر نے کی اپیل

جمعرات 21 جنوری 2021 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سوات کے شہری عاقب زادہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے گاڑی کی جلد سے جلد تلاش اور بر آمدگی کے احکامات جاری کر نے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے نام درخواست میں انہوںنے کہاکہ 4،1،2021 بوقت 8 بجے رات کو اپنے رشتہ دار کو علاج و معالجہ کی خاطر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں لے آیا، سائل نے اپنی گاڈی مہران الٹو، برنگ سفید، رجسٹریشن نمبر RIU 608 چیسیزPk-684052# انجن نمبر 101875 ہسپتال ایمرجنسی کے باہر کھڑی کردی اور مریض کو ہسپتال کے ایمرجنسی میں لے گیا تھودی دیر بعد سائل جب ہسپتال سے باھر آیا تو گاڈی موجود نہ تھی، سائل نے فورا حیات آباد تاتارہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر (FIR) درج کرائی تاہم تاحال گاڑی بر آمد نہ ہوسکی ۔

انہوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ متعلقہ پولیس سٹیشن کو گاڈی کی جلد از جلد تلاش اور برامدگی کے احکامات صادر کئے جائیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں