شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ٹریفک سٹیزن لائزن کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،قاضی جمیل الرحمن

ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،متاثر کرنیوالی رکاوٹوں سمیت غیر قانونی کارپارکنگ کا خاتمہ کیا جائے،آئی جی اسلام آباد کی ہدایت

بدھ 27 جنوری 2021 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ٹریفک سٹیزن لائزن کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور متاثر کرنے والی رکاوٹوں سمیت غیر قانونی کارپارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کاباعث بننے والے عوامل، ان کے حل کے لئے اور شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مختلف شاہرائوں جن میں ایکسپریس وے،فیصل ایونیو،کشمیر ہائی وے،مری روڈ،بارہ کہو،سیونتھ ایونیو کاآئی جی اسلام آباد نے خود بغور جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر فیض آباد پولیس چیک پوسٹوں اور دیگر ناکہ جات پر موجود ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی مزید انھوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو کہاکہ10دن کے اندر ٹریفک سیٹیزن لائزن کمیٹی کو دوبارہ فعال بنایا جائے جوٹریفک کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرے گی اور اس کی روانی کو متاثر کرنے والے عوامل کو دور کیا جائے گا ، ہمارا اولین فرض ہے کہ شہریوں کودرپیش مشکلات کو دور کریں اس سلسلے میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کیا جائے ،خاص کر دفتری اوقات میں ٹریفک کے بہائو میں اضافہ ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کو بحال رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس ،ایچ آئی ڈی لائٹ،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اس کے علاوہ غیر قانونی کار پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں