پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات با آسانی جیت جائے گی، فیصل جاوید

ہفتہ 27 فروری 2021 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات با آسانی جیت جائے گی۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھچھڑے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ خرید و فروخت اور لین دین کی سیاست کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں اسی لیے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، انشااللّٰہ ناکامی ان کا مقدر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں