وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے منشیات کی روک تھام، مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے حوالے سے کورسز کا انعقاد

منگل 22 جون 2021 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وفاقی پولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کار بڑھانے منشیات کی روک تھام، مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے حوالے سے کورسز کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مرحلہ وارمختلف تربیتی کورسزکا آغاز کیا گیا ہے،اس سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں منشیات کی روک تھام، مقدمات کے اندراج اور ان کے متعلق تفتیش کے نظام کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا،جس میں تفتیشی افسران کو انسداد منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے جدید طریقہ کار اور اس کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی روک تھام کے بارے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ماہرین نے سائنسی اوتکنیکی بنیادوں پر اپنے تجربات سے روشناس کرایا۔

(جاری ہے)

تربیتی کورسز مکمل کرنے والے افسران و جوانوں کے اعزاز میں اختتامی تقریب کے موقع پر کمانڈنٹ اے این ایف بریگیڈیئراختر علیم کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا،جنھوں نے کورس مکمل کرنے والے افسران و جوانوں کو اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمدکوثر، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عمر خان، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اے این ایف محمد غیاث، پرنسپل ٹریننگ سکول طاہر خان و دیگر پولیس افسران موجود تھے،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شروع کئے گئے تربیتی کورسز اور اس کے فوائد کے بارے میں شرکا ئ کو آگاہی فراہم کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اے این ایف بریگیڈیئر اختر علیم نے اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارا دایاں بازو ہے،ہم آپ کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتے، ہمیں معاشرے سے منشیات کے اس ناسور کو ختم کرنا ہو گا، نوجوان نسل تیزی سے اس کا شکار ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد ایک انتہائی ایماندا ر اور محنتی افیسر ہیں جنھوں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروئیاں کی ہیں،منشیات فر وشوں کے خلاف کاروائیوں میں جہاں بھی ہمارا تعاون درکار ہوگا ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ اے این ایف بریگیڈیئر اختر سلیم اور ڈی آئی جی آپریشنز نے تربیت کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے کمانڈنٹ اے این ایف و دیگر مہمانوں کی آمد پران کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں