شہباز شریف کرپشن کے سوال پر کہتے ہیں جواب سلمان شہباز دے گا، فرخ حبیب

بدھ 23 جون 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کے سوال پر کہتے ہیں جواب سلمان شہباز دے گا۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سلمان شہباز پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے شوگر ملز ملازمین کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے کرپشن کے لئے نائب قاصد، کلرک، کیشئرز اور منیجرز کے اکائونٹس استعمال کیے۔اٴْنہوںنے کہاکہ جب بھی کرپشن سے متعلق سوال کیا جائے تو شہباز شریف کہتے ہیں اس کا جواب سلمان شہباز دے گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ جب کہ شہباز شریف نے سلمان شہباز کو ملک سے فرار کرایا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں