ًسینٹ اجلاس ،مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

چیرمین سینٹ کی سینیٹ سیکرٹریٹ قرارداد دنیا بھر کے سفارتخانوں میں بھجوا نے کی ہدایت ،اجلاس کل چار بجے تک ملتو ی

بدھ 23 جون 2021 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ایوان بالا میں مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،قرارداد سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے پیش کی قرارداد کے مطابق سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر پر مزمتی قرارداد پاس کر دی قرارداد کے مطابق سینیٹ مقنوضہ کشمیر کے مظالم اور انڈیا کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس بلانے کی مذمت کرتا ہے قرارداد کے مطابق سینیٹ کشمیر کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اس موقع پر چیرمین سینٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو قرارداد کو دنیا بھر کے سفارتخانوں میں بھیجوا نے کی ہدایت کی جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج (جمعرات )چار بجے تک ملتو ی کر دیا گیا۔ اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں