ڈسکوز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی سے ملاقات

پیر 27 ستمبر 2021 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ڈسکوز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی سے ملاقات کی ، ملاقات میں وائس چئیرمین نیپرا رفیق احمد شیخ ،ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ اور ممبر کے پی مقصور انور خان بھی موجود تھے، نیپرا اتھارٹی نے نئے تقرر ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مبارکباد دی، ملاقات میں ریکوری میں بہتری ، ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کم کرنے ، مختص کوٹہ کے مطابق بجلی لینا اور صارفین تک محفوظ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

سی ٹی بی سی ایم کے تحت باہمی معاہدوں کی مارکیٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانیاور ریگولیٹری امور کے شعبے کو تیز ی سے آپریشنل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، اتھارٹی نے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں حائل مشکلات میں اپنی بھرپور مدد کی بھی یقین دہانی کروائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں