اسلام آباد میں 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہا، 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 141 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے 61 اور اربن ایریا سے 80 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 2 ہزار 89 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، ان میں سے رورل ایریا میں 13 سو 10 اور اربن سے 779 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے اب تک 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں