رکن پارلیمنٹ پر 60 دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ ن نے رکن پارلیمنٹ پر 60دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کیخلاف اپیل دائر کردی جس میں کہا کہ بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رکن پارلیمنٹ پر60دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ، ن لیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی انتخابات 2023 اور سینیٹ انتخابات 2024 میں ہونے ہیں، آرڈیننس سیقانون سازی پارلیمنٹ کاجمہوری اختیار روکنے کی کوشش ہے۔ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے ایک ماہ کے اندر آرڈیننس جاری کیا گیا، بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کافیصلے کالعدم قرار دیاجائے جبکہ اپیل میں وفاق، وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینیٹ فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں