کرپٹو کرنسی ایک نئی ٹیکنالاجی ہے ، اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں کام کرہا ہے ، نئی ٹیکنالاجی کے لئے دراوزے بند نہیں کرسکتے،قومی اسمبلی کو آگاہی

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایک نئی ٹیکنالاجی ہے ، اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں کام کرہا ہے ، نئی ٹیکنالاجی کے لئے دراوزے بند نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

بدھ کوکرپٹو کرنسی کے بارے میں ایم کیو ایم کے اسامہ قادری نے توجہ دلائو نوٹس پر کہاکہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو ایک ضابطہ میں لایا جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کرپٹو کرنسی ایک نئی ٹیکنالاجی ہے، اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں کام کرہا ہے نئی ٹیکنالاجی کے لئے دراوزے بند نہیں کرسکتے ۔علی محمد خان نے کہاکہ ممبران اس سلسلے پر بحث کرنا چاہیں تو کمیٹی میں بحث کی جائے۔ اسپیکر نے کرپٹو کرنسی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو سپرد کردیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں