سی ڈی اے چیئرمین کا نئی ون ونڈو کا دورہ ، آپریشنل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

ة ڈائریکٹرریونیو اور ڈپٹی ڈایئریکٹرریونیو کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے چیئرمین نے نئی ون ونڈو کا دورہ کیا اور آپریشنل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ڈائریکٹرریونیو اور ڈپٹی ڈایئریکٹرریونیو کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہی کہ نئے ما حول میں کام کرنے کے لئے زیدہ محنت اور لگن درکار ہے اور افسران و ملازمین کو اپنے روییے تبدیل کرنا ہو ں گے۔

ون ونڈو کے تحت تمام عملہ اب نئے ماحول میں ایک چھت تلے کام کررہا ہے جس سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور اچھی کا رکردگی دکھا نے والے افسران و ملازمین کو مراعات بھی دییے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں