سینیٹ،قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق، ورک پلیس پر ہراسمنٹ سے تحفظ کابل منظور

منگل 7 دسمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ورک پلیس پر ہراسمنٹ سے تحفظ کا بل منظور کرلیا ہے۔بل کی منظوری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں دی گئی جو چیئرمین سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اسپورٹس اورآن لائن کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کو بھی بل کا حصہ بنایا گیا ہے اور قانون کے دائرہ کار میں یونیورسٹیاں اور آرٹ اسٹوڈیو بھی شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منظور کیے جانے والے بل میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جو بل منظور کیا گیا ہے اس کے تحت ہراسمنٹ میں ملوث سرکاری ملازم کو نوکری سے برخاست اور ترقی روکنے کی سزا مل سکتی ہے جب کہ پیشہ ورانہ شعبوں میں ملوث افراد کا بطور سزا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔بل میں واضح کیا گیا ہے کہ جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک قابل سزا جرم ہوگا اور ہراسمنٹ کی درخواستوں پر فیصلہ 90 دن میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں