سینیٹ کی سیفران کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر ہلال رحمان کا نان لوکل بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار

محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخواہ کو اگلے اجلاس میں نان لوکل بھرتیوں پر تفصیلی جواب جمع کرنے کی ہدایت

پیر 17 جنوری 2022 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سینیٹ کی سیفران کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر ہلال رحمان نے نان لوکل بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخواہ کو اگلے اجلاس میں نان لوکل بھرتیوں پر تفصیلی جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چیئرمین سنیٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں سینیٹ کی سیفران سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی ممبران سنیٹر ہدایت اللہ خان۔سنیٹر لال دین،سنیٹر دوست محمد،سنیٹر لیاقت خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سابقہ فاٹا کے لوکل ہسپتالوں میں نان لوکل بھرتیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔چیئرمین کمیٹی نے نان لوکل بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخواہ کو اگلے اجلاس میں نان لوکل بھرتیوں پر تفصیلی جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں